شکارپور‘لکھی غلام شاہ میں چوہان برادری کے مسلح افرادکاحملہ ،ایک شخص کوکلہاڑیوں سے لہولہاں کردیا

جمعرات 25 اگست 2016 22:38

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لکھی غلام شاہ میں چوہان برادری کے مسلح افرادکاحملہ ،ایک شخص کوکلہاڑیوں سے لہولہاں کرکے شدیدزخمی کردیا، شہریوں نے زخمی کولکھی کے بعدشکارپورسے سکھرسول ہسپتال ریفرکردیا،پولیس نے وڈیرے کے اشارے پرملزمان کی بجائے تھانے پہنچنے والی مدعی سمیت 2ساتھیوں کوگرفتارکرکے لاک اپ کردیا۔

متاثرین کاشکارپورمیڈیاسینٹرپرسخت احتجاج ، حکام سے سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپورکے قریب لکھی غلام شاہ شہرمیں چوہان برادری کے گاؤں لونگ لبانوکے معززین غلام حسین چوہان، منظورچوہان ،خمیسوچوہان،گلاب چوہان ،پیربخش چوہان ،سرورچوہان اورعبدالمجیدچوہان کی طرف سے اپنے برادری کے ملزمان نواب چوہان،گلشیرچوہان ،دلشیرچوہان ،معشوق چوہان ،شاہنوازچوہان کی مسلسل ظلم وزیادتیوں کے خلاف علاقے ایم این اے الحاج غوث بخش خان مہرکے ہاؤس پہنچ کرزیادتیوں کاشکایت کرکے جیسے ہی لکھی شہرپہنچے توشہرمیں بیٹھے بالاملزمان نے اچانک لاٹھیوں اورکلہاڑیوں سے حملہ کرکے متاثرفریق کے منظورچوہان کوشدیدزخمی کردیاجسے شہریوں نے فوری اٹھاکرلکھی ہسپتال پہنچادیاجہاں سے شکارپورہسپتال میں کچھ علاج کے بعدحالت خراب ہونے کے باعث سکھرہسپتال ریفرکردیاگیا،لکھی پولیس نے ظلم کی انتہاکرکے تھانہ پہنچنے والے مدعی سرورچوہان انکے ساتھی عبدالغنی چوہان اورپیربخش چوہان کوگرفتارکرکے لاک اپ کردیاجبکہ حملہ آوروں کوموقع فراہم کرکے فرارکروادیاجس کے خلاف متاثرفریق کے عبدالمجیدچوہان،حبیب اﷲ ،مظہرعلی،رحمت اﷲ ،گلاب چوہان ودیگرنے شکارپورمیڈیاسینٹرپہنچ کرسخت احتجاج کیاانہوں نے کہاکہ یہی ملزمان نے ایک مہینہ قبل بھی ہم پرحملہ کیاجس کامقدمہ بھی پولیس نے وڈیروں کے اشارے پرپیسے لیکر بی کلاس کیااب سرعام حملہ ہواپھربھی پولیس نے ہماراساتھ نہیں بلکہ ہمیں لاک اپ کردیاملزمان کوفرارکروادیایہ ہمارے اوپربہت ظلم ہے حکام بالاسختی سے نوٹس لیکرانصاف فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :