کانگو وائرس سے حفاظت صرف اور صرف احتیاط ہی سے ممکن ہے چچڑ کسی کسی جانور میں پایا جاتا ہے ، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی
جمعرات 25 اگست 2016 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ کانگو وائرس سے حفاظت صرف اور صرف احتیاط ہی سے ممکن ہے چچڑ کسی کسی جانور میں پایا جاتا ہے جس طرح ہر مچھر ڈینگی کا مچھر نہیں ہوتا اس طرح چچڑ بھی چھوٹے جانوروں میں پایا جاسکتا ہے نہ کہ ہر کسی جانور میں یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں منعقدہ ,,عیدالضحیٰ اور متوقع کانگووائرس انفیکشن،،کے حوالے سے سیمنار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل کمیٹی لیبارٹریز کی جانب سے کیا گیا تھا ۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کہا کہ مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے اس موذی بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے اجاگر کیا ۔تاجر اور خریدار اپنا کردار ادا کریں اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں ۔اس مرض کی تشخیص کرنا مشکل ہے1976سے یہ مرض پھیل رہا ہے ۔محکمہ لائیو اسٹاک بھر پور طریقے سے اپنا کردار اور فرائض انجام دے رہا ہے سیمنار میں چیئر مین ایف پی سی سی آئی اورماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کہا کہ حکومت سندھ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی لاکھوں جانور مویشی منڈیوں پنجاب خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سے آتے ہیں شہر میں قائم منڈیوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرکے اس موذی بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔یاد رہے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی شہر میں قائم مویشی منڈی کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.