گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے مابین رابطوں کی تردید

جمعرات 25 اگست 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بعض ٹیلی ویژن چینل پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے مابین رابطوں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ اس بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ نہ تو دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس قسم کی کوئی مشاورت ہوئی ہے۔ ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائیں۔