رینجرز کا لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جمعرات 25 اگست 2016 22:26

رینجرز کا لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے لشکر جھنگوی العالمی کے دہشت گرد ملزم سید صفدر عرف یوسف حذیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حذیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان ولد سید اسد علی کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفرور ملزم سید صفدر عرف یوسف حذیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حذیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان ولد سید اسد علی، اس کے ساتھیوں اور سہولت کار کی تلاش میں تعاون کریں۔

(جاری ہے)

مفرور ملزم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔ رینجرز اعلامیہ کے مطابق اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوراً رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996 ، ای میل ایڈریس [email protected]یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں۔ ترجمان کے مطابق مفرور کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔