کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے، ترجمان

جمعرات 25 اگست 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے شہریت کی تصدیق مروجہ طریقہ کار اور قانون کے تحت کی جاتی ہے جو پاکستان میں سالہا سال سے رائج ہے، ترجمان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں شہریت کی تصدیق ممبران پارلیمنٹ یا سیاسی لیڈران کے ذریعے نہیں ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :