ٹھیکے بیچنے کا اگرکسی کے پاس ایک بھی ثبوت ہے تو پیش کیا جا ئے ہم انہیں نشا ن عبرت بنا دینگے، ڈاکٹر محمد اقبال

ہما رے دورحکو مت میں آ ج تک ایک بھی کر پشن کا کیس سامنے نہیں آ یا ہے،صرف اخباری بیا نات دینے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، وزیر تعمیرات گلگت بلتستان

جمعرات 25 اگست 2016 22:16

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ ٹھیکے بیچنے کا اگرکسی کے پاس ایک بھی ثبوت ہے تو پیش کیا جا ئے ہم انہیں نشا ن عبرت بنا دینگے ۔ہما رے دورحکو مت میں آ ج تک ایک بھی کر پشن کا کیس سامنے نہیں آ یا ہے ۔صرف اخباری بیا نات دینے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔ہم کر پشن کے خا تمے کیلئے آ ئے ہیں نہ کہ کر پشن کر نے آ ئے ہیں ۔

بعض لوگ اخباری بیا نا ت کے سہارے اپنے آ پ کو ہیرو بنانے کی نا کا م کوشش کررہے ہیں ،من گھڑ ت بیا نا ت کر پشن کے بے تاج بادشاہوں کا پسند یدہ کھیل ہے،مسترد شدہ ٹولہ یو نین کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے ہیں یہ عوام کی کیا خاک خدمت کریں گے ،اپنے ایک بیا ن میں صو با ئی وزیر نے مزیدکہاہے کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتاہوں کہ میرے ادارے میں کرپشن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

الزا مات لگا نے سے کو ئی فائدہ نہیں اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کیا جا ئے انکوا ئر ی کر یں گے ۔الز مات صرف اورصرف کر پشن کی پیداوار کا مشغلہ ہے ، بیا نا ت دینے سے انکی مستر د شدہ جماعت مضبوط نہیں ہو گی بلکہ ان کی پارٹی تو آ خری ہچکی لے رہی ہے ، ان کے ذہنوں میں سوا ئے کر پشن کے کچھ یادنہیں ہوتا پورے پا کستان سے اپنا وجود کھو بیٹھے ہیں ’’کھسیا نی بلی کھمبا نو چے کی ‘‘ مصداق یہ لوگ الزامات پر اتر آئے ہیں۔

یہ اپنی پارٹی کے خیر خواہ نہیں بن سکتے تو کاعوام کا کیا خا ک خیر خواہ ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے خطے میں میرٹ اور شفافیت لا نے کیلئے انقلا بی اقدا مات کئے ہیں اس حو الے سے مخالفین حواس باختگی میں اوٹ پٹانگ بو لتے رہتے ہیں ، انکو علا قے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے نو کر یاں نہیں بیچی ، جہا ں کہیں سے بھی اسطرح کی کو ئی شکا یات آئی ہیں تو ہمیں آگاہ کیا جا ئے فوری ایکشن لیں گے ، وزیر تعمیرات کامزید کہنا تھا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی چا پتے ہیں جس کی واضح مثا ل ہے ان کا وقتاً فوقتاً گلگت بلتستان کا دورہ کرنا ہے ۔

ا پنے دورے کے دوران ہمیشہ خطے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی ہیں اورعوام کی بہتری کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :