کراچی کے عوام حقیقی امن و سکون اور دہشت گروں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن

دفاتر سیل کر نا مسئلے کا حل نہیں ،پارکوں ،کھیل کے میدانوں پر قبضوں اور غیر قانونی طور پر قائم سیاسی دفاتر ختم کیے جائیں ، امیر جماعت اسلامی کراچی

جمعرات 25 اگست 2016 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے حالات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے عوام حقیقی اور پائیدار امن اور سکون اور دہشت گردی اور دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں ۔دفاتر سیل کر نا مسئلے کا حل نہیں۔ ضروری ہے کہ کراچی میں پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور رفاعی و فلاحی پلاٹوں پر قبضوں اور غیر قانونی طور پر قائم سیاسی دفاتر کو مسمار کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے تاکہ کراچی میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہو سکے اور کراچی کے عوام سکھ اور چین کا سانس لے سکیں ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ضروری ہے کہ سیاست میں دہشت گردی اور دھونس و دھمکی کے مائنڈ سیٹ کا کاتمہ کیا جائے اور طاقت اور قوت کے بل پر سیاسی مخالفین کو زیر کر نے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے کلچر کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے بڑ ی قر بانیاں دی گئیں ہیں۔ ان کو رائیگاں نہیں جانے دیا جانا چاہیئے اور قیام امن کی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :