Live Updates

پی ٹی آئی نے تحر یری معاہدے کی خلاف ورزی کر کے اپنی سیاسی ساکھ خراب کی ہے ،حافظ نعیم الرحمن

پارٹی سر براہ عمران خان نو ٹس لیں اور متحدہ کو ووٹ دینے والے کونسلر زکے خلاف تادیبی کاروائی کریں

جمعرات 25 اگست 2016 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع غربی میں تحریک انصاف کی جانب سے کل جماعتی اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ فیصلے کی خلاف ورزی کر نے اور ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دینے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اتحاد کے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کر کے عہد کی خلاف ورزی کی ہے اور خود اپنی سیاسی ساکھ کو خراب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ اقدام پار ٹی کے دامن پر بدنما داغ ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان کراچی میں کی جانے والی وعدہ خلافی اور معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور جن کونسلرز نے ایم کیو ایم کو ووٹ ئے ہیں ان کے خلاف تادیبی کاروائی کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ اس عمل میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی شر یک ہے اور ان کو پارٹی کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات