وزیراعلیٰ پنجاب کی کابل میں یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت ، طلبا کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 25 اگست 2016 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کابل میں یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حملے میں طلبا کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ یونیورسٹی پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔