ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر عاصم کلینک کاہنہ کے مالک محمد عالم کو 4 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 25 اگست 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر عاصم کلینک کاہنہ کے مالک محمد عالم کو 4 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے غیرمعیاری ادویات کلینک پر رکھ کر فروخت کرنے والے سٹور کے مالک محمد عالم کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید اور 80 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت میں ڈرگ انسپکٹر نے ملزم کے خلاف چالان پیش کیا تھا عدالت میں چالان آنے پر وکلا نے بحث کی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 4 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔