وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹلی میں زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 25 اگست 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اٹلی میں زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹلی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہواہے۔