وزیراعلیٰ کا لاہور اور مختلف شہروں میں شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کا حکم

پانی کی جلد نکاسی اور ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، عوام کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے:شہبازشریف

جمعرات 25 اگست 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ عوام کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :