پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی ، تہذیبی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں‘شہبازشریف

دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی احترام اور اخوت کا مضبوط بندھن موجود ہے میرے دورہ ترکی کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا:وزیراعلیٰ کی ترکی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج ترکی کے دورے ہونے سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ترک صدررجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکی کے دورے پر جا رہے ہیں۔دورے کے دوران پنجاب حکومت اور ترکی میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی ، تہذیبی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی احترام اور اخوت کا مضبوط بندھن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں بدل رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت اور ترکی کے مابین بڑھتا ہوا اشتراک دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب استنبول میں تعمیر ہونے والے یاویز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :