ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کے پاکستان مخالف بیانات اور پھر معافی معمول کی بات ہے، تحریک انصاف شمالی پنجاب

جمعرات 25 اگست 2016 21:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور سابق ضلعی سیکریٹری اطلاعات راولپنڈی ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کے پاکستان مخالف بیانات اوربعد میں ان پر معافی تلافی معمول کی بات ہے مگر اس دفعہ الطاف حسین نے ملک کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی ہے وہ ناقابل معافی ہے ․ حکمرانوں کو ڈر اور خوف کے خول سے باہر نکل کر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا چائییے اور آئین و قانون کے تحت ایم کیو ایم پر فوری پابندی لگا نی چائیے․ الطاف حسین نے پوری پاکستانی قوم کے دل زخمی کئے ہیں اور ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے کہ ایسی جماعت پر پابندی لگائی جائے ․ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مختلف وفود سے راولپنڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے کے باوجود ن لیگ کی حکومت ان کی کھل کر مذمت نہیں کر رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران بھی ایم کیو ایم کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے وجود کو تسلیم نہ کرنے والی جماعت کا پاکستانی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور ہمارے سیاسی راہنماؤں کو تمام تر مفادات ، ڈر اور خوف سے باہر نکل کر حق اور سچ کا ساتھ دینا چائییے ․ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو ہر فورم پر ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور غداری کے خلاف کھل کر بات کرتی ہے ۔