ملک میں افراتفری پیدا کرکے وطن کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے،چوہدری منظور حسین
میڈیا ہاؤسز پر حملے قابل مذمت ،مشکل کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ ہیں،نومنتخب چیئرمین
جمعرات 25 اگست 2016 21:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماویوسی 19 ترلائی کلاں اسلام آباد سے نومنتخب چودھری منظور حسین نے کہاہے کہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں،الطاف حسین کے بیانات پر فوری کارروائی ہونی چاہیے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں افراتفری پیدا کرکے اس وطن عزیز کی جڑوں کوکھوکھلا کرنے والوں کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں احسن اقدام ہے،ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا عصرحاضر کا تقاضاہے، قوم متحد ہے ایسی سازشوں کے خلاف سینہ سپر پاکستانی قوم کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں چودھری منظور حسین نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم اور چوتھا ستون ہے مشکل کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سے سخت سزادی جائے ایسے لوگ رحم کے قابل نہیں جو ملک کی بقا، سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہوں۔نومنتخب چیئرمین چودھری منظور حسین نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی قوت بننے جا رہا ہے ،اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت ایک بارپھر اس ملک کے استحکام اور دفاع کے لئے مربوط اور جامع پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.