ریلوے انتظامیہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا ، پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین(سی بی اے) راولپنڈی ڈویژن کی دھمکی

جمعرات 25 اگست 2016 21:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ریلوے انتظامیہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پریم یونین کے زیر اہتمام ڈویثرنل ورکرز کنونشن سے سینئر نائب صدر شیخ محمد انور مرکزی چیف آرگنائزر محمودالاحد، ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے باعث بحرانوں کا شکار اور دیوالیہ ہونے ولا ادارہ مزدوروں کی محنت سے استحکام کی جانب گامزن ہے ریلوے کی سالانہ آمدن 17ارب سے بڑھ کر 38ارب تک پہنچ چکی ہے لیکن مزدوروں کو اس کا صلہ دینے کی بجائے وسائل کا رخ بیورو کریسی اور افسر شاہی کی عیاشیوں کی طرف موڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے مزدوروں کی حوصلہ افزائی کرے ،آثار قدیمہ کے کوارٹروں کو گرا کر از سر نو تعمیر کرے اور مزدوروں کی مراعات میں یکساں طور پر اضافہ کرے اسکیلوں میں اناملیز کو ختم کیا جائے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوروزیر ریلوے سے اپیل کی کہ کلر یکل سٹاف کی اپ گریڈیشن صوبوں کی طرز پر نو ٹس ریوائز کرکے اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک کے پے اسکیل کی تفصیل اورگزیٹیڈ آفیسر کا نوٹیفکیشن کیلئے احکامات جاری کی جائے جو حکومت کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہے، کنونشن میں درجنوں مزدورو رہنماؤں سمیت نفیس خان، یونس جٹ اور افتخار خان مرکزی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریم یونین سی بی اے میں شمولیت کا اعلان کیاکنونشن کے شرکاء اور قیادت نے ابھیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :