راولپنڈی ، یونین کونسل نمبر40 لنڈا بازار کے منتخب نمائندوں نے اہل علاقہ سے منہ موڑ لیا ،منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث یو نین کونسل نمبر40 لنڈا بازار کے مکین لاتعداد مسائل سے دوچار

جمعرات 25 اگست 2016 21:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) یونین کونسل نمبر40 لنڈا بازار کے منتخب نمائندوں نے اہل علاقہ سے منہ موڑ لیا منتخب نمائندون کی عدم دلچسپی کے باعث یو نین کونسل نمبر40 لنڈا بازار کے مکین لاتعداد مسائل سے دوچار ہیں عملہ صفائی سرے سے غائب ہے گلیاں نالیان گندگی سے اٹی پڑی ہیں گلیوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر عملہ صفائی کی راہ دیکھ رہے ہیں سپروائزر اور دیگر افسران ایک ہزار روپے ماہانہ بھتہ فی خاکروب لے کے پرسرار طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اگر لنڈا بازر میں صفائی کا فوری طور پر انتظام نہ کیا گیا تو انتہائی مہلک وبائی امراض ڈینگی و کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے گلی نمبر3 نزد محمدی مسجد کا کوئی والی وارث نہیں ہے اس گلی میں ایک خالی پلاٹ پر کوڑے کے پہاڑ بنے ہیں خودرو دروختوں نے پلاٹ کو اپنی گرفت میں لیا ہے گندگی سے بھرے اس پلاٹ پر محکمہ صھت اور ٹی ایم اے راول ٹاؤن نے اسپرے تک کی ضرورت تک محسوس نہیں کی مچھرون کی بہتات اور گندگی سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے ڈی سی او راولپنڈی چئیر مین البراک راجہ حنیف ایڈوکیٹ ایم پی اے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے راول ٹاؤن ای دی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 40 گلی نمبر3 میں مستقل بنیادوں پر عملہ صفائی تعینات کیا جائے سپر وائزر میٹ اور دیگر افسران بھاری رشوت وصول کر نے پر بر طرف کیا جائے منتخب نمائندے بے حسی کی چادر اتار پھینکے اور اب ووٹ لیتے وقت وعدے کئے تھے انہیں پورا کریں اگر عوام کو درپیش مسائل سے نجات نہیں دلا سکتے تو فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :