ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

وی آئی پی کلچر ختم ،بلا امتیاز عمل سے گزرنا ہوگا، ملک مطلوب احمد کا لائسنسنگ اسٹاف اور دیگر برانچوں کے افسران واہلکاروں سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب احمد نے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں لائسنسنگ برانچ سمیت دیگر برانچوں کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جانے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے تما م انچارجوں کو ہدایت کی کہ لائسینس بنوانے کے لیے آنے والے تمام شہریوں سے یکساں سلوک کیا جائے ، وی آئی پی کلچر ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے اس موقع پر اچھی ڈیوٹی کرنیوالے افسران واہلکاروں کی کاردکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید بہتری لائی جانے کی ہدایت کی،وی آئی پی کلچر ختم کرنے اور تمام شہریوں کو بلا امتیاز عمل سے گزرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :