Live Updates

3ستمبر کو ملک بھر کے عوام کو اکٹھا کرکے لاہور جاکر نواز شریف سے اربوں روپے کرپشن کا جواب مانگیں گے، چیلنج ہے اگر پختونخوا میں پید اہونے والی بجلی صوبائی حکومت کو دی جائے تو لوڈشیڈنگ کا نام ونشان مٹا دیں گے ، خیبر پختونخوا پولیس پورے ملک کے لئے ماڈل پولیس بن چکی ہے ،پنجاب میں میرے خلاف چھ ایف آئی آرز درج ہوکر ایک میں مجھ کو مجرم بھی ثابت کردیا سندھ پولیس کا بھی یہی حال ہے مگر پختونخو ا میں انتقامی طور پر کسی کے خلاف بھی ایف ائی ار درج نہیں ہوئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 21:51

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 3ستمبر کو ملک بھر کے عوام کو اکٹھا کرکے لاہور جاکر نواز شریف سے اربوں روپے کرپشن کا جواب مانگیں گے، چیلنج کرکے کہتاہوں کہ اگر پختونخوا میں پید اہونے والی بجلی صوبائی حکومت کو دی گئی تو لوڈشیڈنگ کا نام ونشان مٹا کر بجلی بھی سستی کردیں گے پختونخوا پولیس پورے ملک کے لئے ماڈل پولیس بن چکی ہے پنجاب میں میرے خلاف چھ ایف آئی آرز درج ہوکر ایک میں مجھ کو مجرم بھی ثابت کردیا ہے سندھ پولیس کا بھی یہی حال ہے مگر پختونخو ا میں انتقامی طور پر کسی کے خلاف بھی ایف ائی ار درج نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں ملاکنڈ موٹر وے کے افتتاح کے بعد حنیف خان سپورٹس کمپلیکس تھانہ مالاکنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصراور مقامی ایم این اے جنید اکبر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں کرنل شیر انٹر چینج اور پل چوکی تھانہ کے مقامات پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق اور عمران خان نے باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر صوبائی آمیر مشتاق احمد خان صوبائی وزیر عنایت اﷲ اور دیگر بھی موجود تھے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملاکنڈ موٹر وے کی تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی تقدید بدل جائیگی یہاں کے لوگوں کو محنت مزدوری کے لئے باہر جانا نہیں پڑیگا مری اور نتھیا گلی کی طرح یہاں بھی لاکھوں سیاح آکر یہاں کی معاشی حالت بہتر ہوجائیگی ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی تعلیم کی وجہ سے آتی ہے صوبائی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں سرکاری سکولوں کی حالت بہتر کرکے 34 ہزار طلبہ پرائیوٹ سکولوں سے گورنمنٹ سکولوں میں آئے ہیں جو کہ بہت بڑی تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ ایم این اے جنید اکبر کے ڈیمانڈ پر ملاکنڈ میں خواتین یونیورسٹی بھی تعمیرکریں گے انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور پیسوں کے ذریعے پولیس اور اساتذہ کو بھرتی کرانے کا دور گذر چکا ہے ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہے جب میرٹ نہیں ہوتی تو یہ کسی بھی ملک کے لئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور ملک کو دیمک کی طرح چاٹتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی جمہوری پارٹی ہے جس میں مرادسعید ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اگر یہ مسلم لیگ ن میں ہوتی تو مراد سعید کے بجائے کوئی شریف ہوتا ، پی پی پی میں بھٹو ، اے این پی میں ولی خا ن اور جے یو ائی میں فضل رحمان کے خاندان کا بندہ ہوتا نوجوانوں میں جس نے بھی پی ٹی ائی میں خدمات انجام دی تو کل وہ پی ٹی ائی کے چئیرمین بھی بن سکتے ہیں دیگر صوبوں میں ہسپتالوں کی حالت ناقابل بیان ہے مگر یہاں لوگ واضح تبدیلی اور بہتر ی محسوس کررہے ہیں مگر اسے مزید بہتر بنائیں گے ملک کا سرمایہ نوجوان ہے اور ہم نوجوانوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں برصغیر میں تعلیم پر سب سے کم پیسہ پاکستان میں خرچ ہورہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں موٹر ویز اس لئے بنتی ہے تاکہ اس میں کمیشن اور کرپشن کا پیسہ حکمرانوں کے اکاؤنٹس اور پانامہ کمپنیوں میں جائیں پختونخوا میں بننے والی موٹر وے پنجاب میں بنتی تو اس پر 45 ارب روپے کی لاگت آتی جس میں دس ارب جیبوں میں چلی جاتی مگر ملاکنڈ موٹر وے صرف 35 ارب سے مکمل ہوگی انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں اب تک 64 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں ان کا کہنا تھا پی ٹی ائی حکومت نے بلدیاتی نظام کے طور پر ایسا انقلاب لایا ہے جس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوکر 30 فیصد فنڈ بلدیاتی اداروں کو مل رہا ہے چالیس ہزار منتخب کونسلران او رناظمین کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے لئے مشترکہ کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن دو طرح کی ہوتی ہے ایک کرپشن پٹواری سرکاری ملازمین کی طرف سے ہوکر اس سے ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچتا مگر بڑی کرپشن وہ ہے جو حکمران کرتے ہیں جب سربراہ خود کرپٹ ہو تو اس کے وزراء ، مشیر اور سیکرٹریز سے لیکر نچلی سطح تک لوگ کرپٹ ہوجاتے ہیں ہم نے خیبر پختونخوا میں نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور چیلنج کرتا ہوں کہ یہاں بڑی سطح پر کرپشن کا کو ئی کیس دکھائیں مریم نوازشریف کی موٹو اور فوٹو گینگ ہم پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ نیب آپ کے پاس ہے ان کے ذریعے ہم پر کیس بناؤ اور ثابت کروانہوں نے کہا کہ پختونخوا میں نئی نظام کے تحت تمام اداروں میں انسویسٹی گیٹر بیٹھا کر کرپشن کرنے والوں کا راستہ روکیں گے جبکہ ایک دوسری نظام کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو ریکوری کو تیس فیصد انعام میں جائیز طریقے سے دیں گے جس کی وجہ سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس طرح نہیں کرسکے گا کیونکہ اس میں تو سب سے پہلے نواز شریف خود پکڑ جائیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کی اخلاقیات تباہ کررہے ہیں احتساب کے لئے اپوزیشن نے جو ٹی او آرز مقرر کئے ہیں اس کے ذریعے اپنے ساتھ میرا بھی احتساب کریں تاکہ سب کچھ سامنے اسکیں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’نواز شریف اپ ٹی او آر سے کیوں ڈرتے ہیں اگر اپ چور نہیں ہے تو اپ خود بچ نکل جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نواز شریف کا اس وقت تک پیچھا کریگی جب تک ان سے کرپشن کے پیسے وصول نہیں کئے جاتے لاہور کے بعد وہ سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات