پیپلزپارٹی ورکرزعوام اورپیپلزپارٹی کے جیالے نظریاتی کارکنوں کی آوازہے،عوامی مسائل کاحل موروثی نہیں نظریاتی سیاسی کارکنوں کے ہاتھ میں ہے

پیپلزپارٹی ورکرزکی رہنما اوربے نظیربھٹوکی پولیٹیکل سیکرٹری ناہیدخان کی کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 21:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی ورکرزکی رہنما اوربے نظیربھٹوکی پولیٹیکل سیکرٹری ناہیدخان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرزعوام اورپیپلزپارٹی کے جیالے نظریاتی کارکنوں کی آوازہے،عوامی مسائل کاحل موروثی نہیں بلکہ نظریاتی سیاسی کارکنوں کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزنظریاتی کارکنوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے ناہیدخان کاکہناتھاکہ مہنگائی،بے روزگاری ،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ،دہشت گردی،طلبا،خواتین کے مسائل ،بچوں کے جنسی تشددکے خلاف گھروں سے نکل آئیں،کیوں کہ عوام موروثی سیاست سے نجات چاہتی ہے،ہم عوام کی آوازبن کرنکلے ہیں،انصاف اورحق کی بات کرنے والا ہرطبقہ ہمارے ساتھ ہے،کیوں کہ ہم مفادات کی نہیں بلکہ نظریات کی سیاست پریقین رکھتے ہیں،26اگست(آج)بروزجمعہ شام ساڑھے چاربجے کارکنوں اورعوام کے ساتھ مل کرہماری شہیدقائد محترمہ بے نظیربھٹو کی جائے شہادت واقع لیاقت باغ سے لے کرراولپنڈی پریس کلب تک پرامن ریلی نکالی جائے گی،جس کامقصد عوام کے مسائل کے لئے آوازبلندکرناہے۔