کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں،شہریت کی تصدیق مروجہ طریقہ کار اور قانون کے تحت کی جاتی ہے

ترجمان وزارت داخلہ کامولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

جمعرات 25 اگست 2016 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں،شہریت کی تصدیق مروجہ طریقہ کار اور قانون کے تحت کی جاتی ہے جو پاکستان میں سالہا سال سے رائج ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ کسی شخص کی شہریت کی تصدیق کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں، شہریت کی تصدیق مروجہ طریقہ کار اور قانون کے تحت کی جاتی ہے جو پاکستان میں سالہا سال سے رائج ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ دنیا کے کسی ملک میں شہریت کی تصدیق ممبران پارلیمنٹ یا سیاسی لیڈران کے ذریعے نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :