اسلام آباد یوتھ آرگنائزیشن کا الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ، شدید نعرے بازی

ایم کیو ایم کے قائد کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، آئی وائی او کے صدر طیب مروت اور دیگر کا مظاہرے سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) اسلام آباد یوتھ آرگنائزیشن نیشنل پریس کلب کے باہر الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد یوتھ آرگنائزیشن کے صدر طیب مروت کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔

اس دوران آئی وائی او کے صدر طیب مروت اور دیگر نے کہا کہ وہ غدا ر ہے اور حکومت اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے ،مظاہرین نے الطاف حسین کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے ، انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ غداروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں۔