جامعہ اسلام آباد میں ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘7ستمبرکومنعقد ہو گی

ختم نبوت کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہمارا اسلامی اور قومی فریضہ ہے ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

جمعرات 25 اگست 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ اور ان کے رفقاء کرام کی بے لوث اور پرخلوص خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان ،فقید المثال ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘7ستمبربرورز بدھ صبح 9بجے مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس کی صدارت جانشین حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کریں گے جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی ہوں گے اور ملک کے طول وعرض سے لوگ کثیرتعداد میں شرکت کریں گے ،کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں شب وروز جاری ہیں کانفرنس کو کامیاب ترین بنانے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں اور انہوں نے مزید کہاکہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہمارا اسلامی اور قومی فریضہ ہے ،قرار داد ِختم نبوت ایک مقدس اسلامی وآئینی دستاویز ہے،جس کا انکار کفر او رگمراہی ہے قادیانیوں سے وفاداری نبی کریم ﷺاور آئین پاکستان سے بغاوت اور غداری ہے ۔

متعلقہ عنوان :