ضلع غربی کراچی میں ایم کیوایم کو دھچکا ، مسلم لیگ (ن) اور کراچی اتحاد کے امیدوار آصف خان چیئرمین منتخب

جمعرات 25 اگست 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) کراچی کے ضلع غربی میں متحدہ قومی موومنٹ کو دھچکا ، مسلم لیگ (ن) اور کراچی اتحاد کے امیدوار آصف خان ضلع غربی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے چیئرمین کے دوبارہ گنتی کے دوران 24 ووٹ نشان زدہ ہونے کی وجہ سے بوگس قرار دے دیے گئے اور مسلم لیگ (ن) اور کراچی اتحاد کے امیدوار آصف خان کو ضلع غربی چیئر مین قرار دے دیاگیا ،فاتح امیدوار کے حامیوں نے خوشی میں نعرہ لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کراچی کے میئر کیلئے اتحاد کرکے ایم کیوایم کے امیدوار کو ووٹ دے دیا تھا اور اپنا وائس چیئرمین منتخب کرالیا تھا جس کے خلاف (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شدید احتجاج کیاتھا اور اس حوالے سے انتخابی نتائج بھی روک لئے گئے ۔