آل پاکستان مسلم لیگ کا عوامی تحریک کے ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان

کرپشن اور ناانصافی کے نظام کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے، احمد رضا قصوری

جمعرات 25 اگست 2016 21:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان عوامی تحریک کے ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔ احمد رضا خان قصوری نے کہاہے کہ کرپشن اور ناانصافی کے نظام کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوآل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر احمد رضا خان قصوری نے خصوصی شرکت کی. ان کے علاوہ اجلاس میں فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد، جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب، شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس، این اے 49کے صدر چوہدری افسر، راجہ جمشید اور دیگر پارٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے مختلف امور زیربحث لائے گئے. واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں پر مشتمل وفدنے اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں آ کر ان کے ہونے والے جلسے میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی۔

اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے پی اے ٹی کو ان کے جلسے میں بر پور شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی

متعلقہ عنوان :