ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

جمعرات 25 اگست 2016 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد اسلام آباد جانے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش سنجے پروانی نے بتایا کہ بیٹے کی فلائٹ ہے، اس لئے انہیں چھوڑنے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ انٹرنیشنل ڈیپارچر سے ڈومیسٹک ڈیپارچر میں آئے تو دوبارہ روک لیا گیا۔ جس پر انہوں نے حکام کو بتایا کہ اسلام آباد جارہا ہوں۔ جمعہ کو واپس آجاؤں گا۔ آدھے گھنٹے کے بعد سنجے پروانی کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیدی گئی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو کراچی ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا تھا۔