وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چائنا کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 اگست 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چائنا کے وفد نے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ چائنا کے وفد نے کراچی سرکلر ریلوے کے جنوبی حصے کو بنانے کی پیش کش کی،یہ جنوبی حصہ سٹی اسٹیشن سے ملیر تک ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے چین کے وفد کو ریپڈبس سروس کے منصوبہ میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گنجائش اور مواقعے ہیں۔انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ ان پر غور کیا جا سکے۔چین کے وفدنے کراچی سرکلر ریلوے اور ریپڈ بس سروس کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جلد اپنی تجاویز پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :