صوبہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، گورنر سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ صوبہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ صوبہ میں آباد تمام افراد کی صلاحیتوں کو تعمیر و ترقی کے لئے یکساں طور پر استعمال کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا گورنر سندھ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں ان تمام افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے مختلف کمیونٹیز اور مذاہب کے مابین رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے ضمن میں گورنر سندھ کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :