Live Updates

عمران خان کہتے تھے پل اور انڈر پاس بنا کر ترقی نہیں ہوتی ، خود چھوٹے سے پل کا افتتاح کر کے خوش ہو رہے ہیں ٗ طلال چوہدری

عمران خان ہماری جماعت کی نقل کر رہی ہے ٗ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ٗ عمران خان کے خطاب پر رد عمل

جمعرات 25 اگست 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے پل اور انڈر پاس بنا کر ترقی نہیں ہوتی ،اب وہ خود چھوٹے سے پل کا افتتاح کر کے خوش ہو رہے ہیں ،عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ٗ عمران خان ہماری جماعت کی نقل کر رہی ہے لیکن نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ موٹر وے سے ترقی نہیں ہوتی اب خود موٹر وے بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال میں کے پی کے میں ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاق جو بجلی خیبر پختونخواہ میں دیتا ہے عمران خان اس کا بل دے دیں ،بجلی کا بل آئے گا تو بجلی پوری ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور ان کے رشتے دار خود بجلی چوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت بجلی چوروں کی مدد کرتی ہے اس لیے لوگوں کی بجلی کی فراہمی سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :