لاہور ،محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا الرٹ جاری کردیا

جمعرات 25 اگست 2016 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کو خبر دار کیا ہے کہ ان اداروں میں سیکورٹی فوری طور پر اپ ڈیٹ کی جائیاور سیکورٹی گارڈ کی تربیت کا خصوصی بندوبست کیا جائے۔محکمہ داخلہ نے ایمرجنسی اور ان ڈور کے باہرسے آنے والے مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور ہسپتالوں کے غیر ضروری گیٹ بند رکھنے اور صرف ایک ہی گیٹ استعمال کرنے کا خط لکھا ہے۔ یہ خط تمام ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :