لاہور ، 266 غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 25 اگست 2016 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) لاہور ڈویژن میں 266 غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ طلب کرلیا۔ سی ایم پی ونگ کے ملوث ارکان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور ڈویڑن میں دو سو سڑسٹھ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ سے باقاعدہ ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے جبکہ ملوث افسران کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ غیر قانونی سکیموں کی منظوری کیوں ہوئی اور سکیمیں کن افسران کی غفلت کے باعث بن گئیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جلد عملی طور پر کارروائی شروع کردی جائے گی جس کے لئے ریکارڈ سی ایم پی ونگ سے مانگا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :