سارک سیکرٹریز خزانہ کانفرنس، دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل ، کسٹم کے معاملات کو آسان بنانے پر اتفاق
کل وزراء خزانہ اجلاس کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی
جمعرات 25 اگست 2016 21:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) سارک سیکرٹریز خزانہ کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے، کسٹم کے معاملات کو آسان بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے، اسلام آباد میں اجلاس کے پہلے روز رکن ملکوں کے سیکرٹریز خزانہ نے کل جمعہ کو ہونے والی وزراء خزانہ اجلاس کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے دو روزہ سارک وزراء خزانہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل سارک ارجن بہادر نے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے سرکاء کو خوش آمدید کیا، سیکرٹری خزانہ پاکستان ڈاکٹر وقار مسعود کو سارک خزانہ سیکریٹرز میٹنگ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا،سیکرٹری جنرل سارک تھاپا نے 8آٹھویں سارک کانفرنس شاندار طریقے سے کروانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،سیکرٹری جنرل سارک نے اپنے افتتاحی خطاب میں ساوتھ ایشن فری ٹریڈ ایریا (سیفٹا) کو ساوتھ ایشن اکنامک تعاون کے جانب بڑھانے، تجارت سے متعلق کسٹم امور پر فوکس کرنے سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تحفظ فرہام کرنے کے لئے سارک معاہدہ کے ڈرافٹ کو مکمل کرنے، ٹریڈ ان سروسز میں سارک معاہدہ کو نافذ کرنے، دہرے ٹیکسوں سے بچنے، مقامی کرنسیوں میں لین دین اور ٹیکس کے انتظامی معاملات میں باہمی مدد فراہم کرنے کی اہمت زور دیا، سارک کے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ حکومتوں کو مختلف ایشوز کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ریجنل اکنامک انٹیگریٹیڈ سٹڈی(فیز2) پر کام کرنے، سارک اے ڈی پی کی ملاقات میں طے ہونے والے امور نان ٹیرف مشکلات میں کمی اور خاتمہ، پیرا ٹیرف بیرئیر، توانائی تعاون، تجارت میں سہولیات، سرمایہ کاری میں تعاون، حساس لسٹ کی مصنوعات میں کمی کرنے، ٹریڈ اینڈ سروسز میں سارک معاہدہ کرنے اور ممبر ممالک کے مابین ریل اور سڑک کے ذریعے لنک بہتر اور بحال کرنے کے ضرورت ہے، ساوتھ ایشن اکنامک یونون کے ٹارکٹ کو حاصل کرنے کے لیے سارک اے ڈی پی ملاقات میں طے ہونے والے امور کے ساتھ ساتھ ایجنل اکنامک انٹیگریشن سٹیڈی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.