سارک وزراء خزانہ کا آٹھواں اجلاس (کل) اسلام آباد میں ہوگا

وزیراعظم نواز شریف وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے

جمعرات 25 اگست 2016 21:05

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) سارک وزراء خزانہ کا آٹھواں اجلاس (کل) جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سارک میکنزم کے تحت خطہ میں جاری مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ساؤتھ ایشیئن اکنامک یونین کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ سارک وزراء خزانہ کے اجلاس سے قبل جمعرات کو سارک سیکرٹری خزانہ کا بھی اجلاس ہوا۔سارک وزراء خزانہ اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر خزانہ میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔