پشاور ٗخاتون کے پیٹ سے کیلیں ٗشیشے کے ٹکڑے برآمد

4 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد مریم کے پیٹ سے کیلیں، ہیئر پنز اور شیشوں کے ٹکڑوں سمیت 22 اشیا نکالی گئیں

جمعرات 25 اگست 2016 20:55

پشاور ٗخاتون کے پیٹ سے کیلیں ٗشیشے کے ٹکڑے برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے متعدد کیلیں، ہیئر پنز اور شیشے کے ٹکڑے نکال لیے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی سرجیکل ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد پارا چنار سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مریم کے پیٹ سے 20 سے زائد کیلیں، ہیئر پنز اور شیشے کے ٹکرے نکالے۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل پروفیسر ڈاکٹر سجاد محمد خان نے کہا کہ مریم کو پیٹ میں شدید تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور الٹرا ساؤنڈ و ایکسرے کی رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں دھاتی مواد کے کئی ٹکڑے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد مریم کے پیٹ سے کیلیں، ہیئر پنز اور شیشوں کے ٹکڑوں سمیت 22 اشیا نکالی گئیں، جس کے بعد اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔مریم کے والدین کے مطابق مریم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اسے بعض اوقات غشی کے دورے بھی پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :