خودکش حملہ آور جیکٹ سمیت پھٹنے سے عین پہلے گرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 20:55

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش حملہ آور کو جیکٹ سمیت پھٹنے سے عین پہلے گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے سے عین پہلے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کوبارود سے بھری خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا سکیورٹی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سرکاری املاک اور افسران کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم بر وقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ٗ اس کی جیکٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔ خودکش حملہ آور کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :