بیلا روس پاکستان کو مخلص دوست تصور کرتا ہے ٗ بیلا روس کے صدر کی طارق فاطمی سے گفتگو

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو سال کی مختصر مدت میں بامعنی اور قریبی تعلقات قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 25 اگست 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شنکو نے کہا ہے کہ بیلا روس پاکستان کو مخلص دوست تصور کرتا ہے وہ جمعرات کو منسک میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بات چیت کررہے تھے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے جمعرات کو صدارتی محل میں بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شنکو سے ملاقات کی۔

طارق فاطمی نے وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بیلا روس کے صدر کو نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے پرتپاک خیر مقدم پر صدر لوکا شنکو اور بیلا روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ جامع مذاکرات پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران صدر لو کا شنکو کا متوقع دورہ پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوکا شنکو نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو سال کی مختصر مدت میں بامعنی اور قریبی تعلقات قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیااور اس بات پر زور دیا کہ بیلا روس پاکستان مخلص دوست تصور کرتا ہے،جن کی بدولت دونوں ملکوں کے مابین بھروسہ اور اعتماد بحال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام سیکٹرز میں تعاون تیزی سے مستحکم ہو رہا ہے۔صدر نے کہا کہ اب پاک بیلاروس تعلقات خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم فیکٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :