آرمی چیف سے جنرل جان نکلسن کی ملاقات ٗ علاقائی سلامتی‘ باہمی دلچسپی ٗ پاک افغان باڈر مینجمنٹ میکنزم پر تبادلہ خیال

اتحادی افواج کے کمانڈر نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجد کو سراہا

جمعرات 25 اگست 2016 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی‘ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاک افغان باڈر مینجمنٹ میکنزم کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر امریکہ کے پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اتحادی افواج کے کمانڈر نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :