بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور مواصلات کے اہم منصوبوں پر محیط پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ محور بنا دیگی ،محمد نواز شریف
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے پاکستان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے ٗوزیراعظم کی ترکی کے ’کے او سی گروپ‘ کے صدر سے گفتگو عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستان کی بہتر اقتصادی صورتحال کا اعتراف قابل تحسین امر ہے ٗترک کمپنی
جمعرات 25 اگست 2016 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور مواصلات کے اہم منصوبوں پر محیط پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ محور بنا دیگی ٗ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے پاکستان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔وہ ترکی کے ’’کے او سی گروپ‘‘ کے صدر فتح کمال ابیلی اولو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
وفد کے دیگر ارکان میں لی وینتھ کاکیررگیو، حقان حمدی بلگرلو اور صالح ارسلان تاس شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے پاکستان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے گذشتہ تین برسوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کے او سی گروپ کی جانب سے پاکستان کی پریمیئم ہوم اپلائنس کمپنی ڈاؤلینس حاصل کرکے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے اقدام کو سراہا۔ ترکی سے توانائی، بنیادی ڈھانچہ، تعمیرات اور خدمات کے شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے مستقبل میں ترک کمپنیوں سے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرمایہ کار پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے سلسلہ میں جامع ڈھانچہ کی حامل ہے، پاکستان کے پالیسی رجحانات آزادانہ معیشت و نجکاری سے ہم آہنگ اور سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ ممتاز ترک کمپنیاں پاکستان کے توانائی، انفراسٹرکچر، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ فتح کمال نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے مثالی مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی کمپنی پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستان کی بہتر اقتصادی صورتحال کا اعتراف قابل تحسین امر ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس میں موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت مستقبل قریب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور
-
فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح ، وزیراعلی مریم نوازشریف میڈیسن لیکرمریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.