جیونی ‘لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے میجر اور تحصیلدار سمیت 4 لیویز اہلکار زخمی

وزیر اعلیٰ ثناء اﷲ زہری کی واقعہ کی مذمت ‘ کمشنر مکران ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 25 اگست 2016 20:48

جیونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں زخمی ہو گئے۔ جس میں لیویز میجر اور تحصیلدار بھی شامل ہیں‘ زخمیو ں کو فوری طور پر گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تحصیلدار اور میجر سمیت 4 لیویز اہلکاروں کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ کلان چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :