لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا جانیوالے بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 25 اگست 2016 20:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا جانے والے بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی بلیک لسٹ مسافر عنایت اﷲ ملائیشیا فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جو کاغذات کی پڑتال کے دوران پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو آف لوڈ کروانے کے بعد حراست میں لے کر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :