سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے لواحقین کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ

جمعرات 25 اگست 2016 20:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے لواحقین کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز یہاں ہونے والے ایک اجلاس میں انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی کہ شہداء کے لواحقین سے بھر پور تعاون کیا جائے ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈی سی کوئٹہ ، ڈائریکٹر کالجز ، کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی ، ایڈیشنل رجسٹراربیوٹمز ، ایڈمنسٹریٹر تعمیر نو ٹرسٹ کے علاوہ وکلاء کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کے ممبران و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہداء کے خاندانوں کے لئے رہائش کے بندوبست پر بھی غور و خوض ہوا۔ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے اقدامات کریں تاکہ ان کوکسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کے تعاون کے لئے بھی مذکورہ ممبران و عہدیداران جلد ایک جامع لائحہ عمل طے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :