راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر05ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 25 اگست 2016 20:26

راولپنڈی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر05ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شاہ زیب ٹریڈرز کے مالک محمد بشیر ، حسنین ٹریڈرز کے مالک راشد ، پاک ٹریڈرز کے مالک راشد ، تھانہ صدر واہ پولیس نے بالی بردارز الیکٹراک سٹور کے مالک محمد اسحاق نے اپنی دوکان پر CCTVکیمرے ، الارم اور سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر 14پنجاب سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے جبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے منیجر علی عباس کے خلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :