قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلانے کا فیصلہ،ذرائع

جمعرات 25 اگست 2016 20:20

قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف کو اشتہاری ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ قندیل کے سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اعلی پولیس حکام نے وزیرداخلہ سے انٹر پول کے زریعے پاکستان لانے کے لئے فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی منصوبہ بندی اس کے بھائی عارف نے کی جس کی وجہ سے ملتان پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ انٹر پول کے زریعے ہی مبینہ طور پر ملوث ملزم عارف کو پاکستان لایا جا ئے اور اس سے تفتیش کی جا ئے ۔