دینی مدارس کو مرکزی دھارے میں لانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ، حکومت اور وفاق المدارس ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کی زیرنگرانی جو سفارشات کی ہیں، ان کو دور کرنے پر کام جاری ہے ، الطاف حسین نے جوزبان استعمال کی ہے، اس کا حساب لیا جائے گا ،تمام مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان کا دارالعلوم اسلامی بارہ کہو کا دورہ کر نے کے موقع پر اظہار خیال

جمعرات 25 اگست 2016 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کو مرکزی دھارے میں لانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ، حکومت اور وفاق المدارس ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کی زیرنگرانی جو سفارشات کی ہیں ان کو دور کرنے پر کام جاری ہے ، الطاف حسین نے جوزبان استعمال کی ہے اس کا حساب لیا جائے گا۔

تمام مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔وہ جمعرات کو دارالعلوم اسلامی بارہ کہو کا دورہ کر نے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر محمد اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے دارالعلوم اسلامی کے تمام معاملات کا جائزہ لیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاء ان آرڈر کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے ۔مدارس کی رجسٹریشن کے بعد تمام مسائل حل کئے جائیں گے ،اب ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے ،تعلیم کو پورے پاکستان میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ پھیلانا ہے ۔ تعلیم میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے کیونکہ تعلیم ہی ایسا زیور ہے کہ جس کے ذریعے ہم دنیا میں آگے جا سکتے ہیں ۔