مقبوضہ کشمیر کے 95 فیصد لوگ بات چیت سے بحالی امن چاہتے ہیں ، صرف پانچ فیصد لوگ اس عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں،سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر پتھراؤ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 20:16

نئی دہلی /سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے 95 فیصد لوگ بات چیت سے بحالی امن چاہتے ہیں اور صرف پانچ فیصد لوگ اس عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابقوزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر پتھراؤ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے 95 فیصد لوگ بات چیت سے بحالی امن چاہتے ہیں اور صرف پانچ فیصد لوگ اس عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جو کشمیر کے دورے پر ہیں نے کہا کہ حکومت ایک کل جماعتی وفد کو وادی میں مدعو کرنا چاہتی ہے۔پیلیٹ گن کے استعمال کے بارے میں راج ناتھ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں جو کمیٹی بنائی تھی اس کی رپورٹ دو تین دن میں آئے گی اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انھوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ جمہوریت اور انسانیت کے دائرے میں رہ کر ان کی حکومت سب کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں ایک افسر تعینات کیا جائے گا جو بھارت کے کسی بھی کونے میں رہنے والے کشمیری لوگوں کی مدد کے لیے براہ راست ذمہ دار ہو گا۔