بلا ول بھٹو زرداری ہی شہدا جمہوریت کے اصل وارث ہیں اپنے نانا کے نقشے قدم پر چلتے ہو ئے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ملک کے غداروں کو کسی بھی صورت میں بردا شت نہیں کیا جا ئے گا‘ پانا مہ لیک پر کسی سے سمجھو تا نہیں ہو گا حکمرا نوں کو حساب دینا پڑے گا مو جودہ حکو مت غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئی جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں‘ سی پیک منصو بہ ہما رے دورے حکو مت میں بنا اور ہم ہی اسے مکمل کر یں گے

سابق وزیراعظم را جہ پرویز اشرف کی میڈ یا سے بات چیت

جمعرات 25 اگست 2016 20:13

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) سابق وزیراعظم را جہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری ہی شہدا جمہوریت کے اصل وارث ہیں اپنے نانا کے نقشے قدم پر چلتے ہو ئے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ملک کے غداروں کو کسی بھی صورت میں بردا شت نہیں کیا جا ئے گا پانا مہ لیک پر کسی سے سمجھو تا نہیں ہو گا حکمرا نوں کو حساب دینا پڑے گا مو جودہ حکو مت غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئی جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں سی پیک منصو بہ ہما رے دورے حکو مت میں بنا اور ہم ہی اسے مکمل کر یں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جبکہ میاں برادران نے ملک کی غریب عوام کو کچھ نہیں دیا وہ گز شتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹرسے معا فیاں ما نگ کر ملک سے بھاگ جا نے وا لوں نے اقتدارمیں آتے ہی عوام پر مہنگا ئی پہاڑ توڑ دیے ان کے دور حکو مت میں امیر بہت زیادہ امیر ہوا اور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے خلاف نعرے لگا نے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پا کستان کے آئین کی خا لق جماعت ہے اس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہمارا جینا مرنا غریب عوام کے ساتھ اور ہمیشہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے اپنے قا ئد آصف علی زرداری کی رہنما ئی میں بلاول بھٹو زرداری کی قیا دت میں متحد ہیں انشاء اﷲ پنجاب کو ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ کسی کے پارٹی سے جا نے سے کو ئی فرق نہیں پڑتا۔