وفاقی حکومت مارچ2018ء تک ملک بھر سے اندھیرے ختم کرناچاہتی ہے، خیبر پختونخوا اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، صوبائی حکومت کے پی میں گرڈسٹیشنزکیلئے زمین کی خریداری دوسالوں سے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے، کے پی حکومت اس حوالے سے مسلسل وفاق کیلئے مسائل کھڑے کررہی ہے ، گزشتہ تین سالوں سے وزیراعلیٰ سمیت اس کی پوری صوبائی حکومت کنٹینرپرناچ گانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ احتجاج میں مصروف ہے،کے پی حکومت ٹوپی ڈرامہ ختم کرکے عوام کوحقائق سے آگاہ کرے
وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کا پریس کانفرنس سے خطا ب
جمعرات 25 اگست 2016 20:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وفاق پورے ملک سے مارچ2018ء تک تاریکیاں ختم کرناچاہتاہے لیکن خیبرپختونخواحکومت صوبے میں گرڈسٹیشنزکے لئے زمین کی خریداری کے حوالے سے دوسالوں سے رقم وصول کرنے کے باوجودلیت ولعل سے کام لے رہی ہے تاکہ اگلے انتخابات سے قبل عوام کے پاس جاتے وقت یہ کہاجائے کہ ہم نہیں وفاق صوبے میں تمام مسائل کی ذمہ دارہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیاتھا اس کو عملی شکل دی جاسکے لیکن کے پی حکومت اس حوالے سے مسلسل وفاق کیلئے مسائل کھڑے کررہی ہے ، گزشتہ تین سالوں سے وزیراعلیٰ سمیت اس کی پوری صوبائی حکومت کنٹینرپرناچ گانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ احتجاج میں مصروف نظرآرہی ہے اور جب ان سے استعدادکارکے متعلق سوال پوچھاجاتاہے تو تمام نزلہ وفاق پر گرایاجاتاہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.