فیصل آباد،ریلوے پریم یونین27اگست کو ریلوے اسٹیشن پر پا کستان زندہ باد ریلی نکا لے گی

جمعرات 25 اگست 2016 20:09

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) ریلوے پریم یونین27اگست بروز ہفتہ ریلوے اسٹیشن پر پا کستان زندہ باد ریلی نکا لے گی تفصیلات کے مطا بق الطاف حسین کی طرف سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی میڈیا ہاؤسز کے اندر گھس کر حملہ ، توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچانے کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر ریلی ہوگیجس کا مقصد پاکستان مخالف نعرے لگانے والے انڈین ایجنٹوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ پاکستان کے ایک لاکھ ریلوے ملازمین پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑنے اور الفاظ استعمال کرنے والی ہر زبان کو کاٹ کر رکھ دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :