پنجاب یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے ایراسمس منڈس سکالرشپ دوسری مرتبہ حاصل کر لی

جمعرات 25 اگست 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ، پروفیسر آف زوالوجی و سابق رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے دوسری مرتبہ یورپی یونین کی ایراسمس منڈس لیڈر اکیڈیمک سٹاف موبلٹی سکالرشپ حاصل کر لی ہے۔ ایشیا اور یورپ کی 24 پارٹنر یونیورسٹیوں پر مشتمل لیڈر کنسورشیم ہر سطح پر یورپ اور ایشیا کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعیم خان چار ماہ کے لئے یونیورسٹی آف کریٹی، یونان میں یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک خدمات سرانجام دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کو اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کی جانب سے بھی ٹریول گرانٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم خان کو قبل ازیں یونیورسٹی آف زاگریب ، کروشیا کی جانب سے 6 ماہ کی ایراسمس منڈس ایکسپرٹس سسٹین پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نعیم خان ایف اے او گلوبل فشریز ٹریول ایوارڈ ، نارویجئین فشریز ٹریول ایوارڈ، امریکن فشریز سوسائٹی ٹریول ایوارڈ اور ورلڈ ایکواکلچر سوسائٹی ٹریول ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کے 52 تحقیقی مقالہ جات بین الاقوامی جبکہ51 تحقیقی مقالہ جات قومی جرائد میں شائع ہوئے ہیں اور انہوں نے32 بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :