ـ"را" ایجنٹوں کے خلاف بزدلانہ کارروائی کرنے کی بجائے دلیرانہ فیصلے کیے جائیں،امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 25 اگست 2016 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہاکہ ـ"را"کے ایجنٹوں کے خلاف بزدلانہ کاروائی کرنے کی بجائے دلیرانہ فیصلے کیے جائیں۔ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشتگرد تنظیم اور بھارتی ایجنسی "را"ـکی ایجنٹ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے پاکستان بارے گندی نازیبہ زبان استعمال کر کے اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ جو بات جماعت اسلامی گذشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوایم سے متعلق کرتی آئی ہے و ہ سچ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان دشمنی میں ملوث تنظیم ہے جس کے ڈور بیرون ملک دشمن ممالک کی ایجنسیاں کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ا یم کیو ایم ملکی سلامتی اور کراچی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔ متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے ۔ذکر اﷲ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن پالیسیوں پر عمل کرنے والے غداروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق کڑ ی سے کڑی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :